Oct 27 at 11:51 PM
انٹرویو ڈاکٹر ندیم احمد بیگ
سائرہ ناصر
2k14/MC/84
ڈاکٹر ندیم احمد بیگ نے 1997 میں لیاقت ینیورسٹی اف میڑیکل ہیلتھ اینڑ ساءنسس سے ایم بی بی ایس کیا14سالوں سے آپ حلال احمر میں اپنی خرمات انجام دے رہے ہیں۔ آپکا تعلق مڑل کلاس فیملی سے ہے۔اور اس وقت اپنے ایک زاتی کلینک سے مریضوں کا علاج کر رہے ہیں
سوال: آپ نے طبی میدان کا انتخاب کیوں کیا ؟
جواب: میرے والد صاحب کا انتقال 1992 میں ہوا اور انکی بیماری کے باعث وفات ہونے کی وجہ سے والدہ کی خواہش تہی کہ ایک بیٹا ڈاکٹر بنے . لہذا میں نے اماں کی خواہش پوری کی اور ڈاکٹر بنا ورنہ میرا رجحان انجینیرنگ کی طرف تها
سوال: آپ نے ایم بی بی ایس کرنے کے بعد ایف سی پی ایس نہیں کیا۔ وجہ ؟
جواب: میڈیکل کا شوق نہ ہونے کی وجہ سے اسکی مزید تعلیم پر تواجہ نہیں دی مگر اپنے پیشے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی.
سوال: پاکستان میں میڈیکل یا معالجوں کا کیا مستقبل دیکھتے ہیں ؟
جواب: اگر محنت لگن اور ایمانداری سے اپنے پیشے کو خدمت سمجھ کر کام کریں تو مستقبل تاریک نہیں ہوگا.
سوال: بجائے ڈاکٹر کے بار بار چکر لگانے اور مہنگی فیسوں کی وجہ لوگ اپنے معالج خود بنتے جا رہے ہیں، آپکا اسکے متعلق کیا کہنا ہے ?
جواب : مریض مرض کے انتہا تک پپھنچنے کے بعد ڈاکٹر کے پاس آتے ہیں تکلیف کی شدت میں ڈاکٹر سے جلد آفاقے کی امید کرتے ہیں، اب ڈاکٹر کے پاس جادو کی کوئی چھڑی تو نہیں ہے نہ مرض کو جھٹ ٹھیک کر دے اسلئے وہ بہتر اور مکمل علاج کے لئے مریض کو بار بار بلاتا ہے.
سوال: لوگوں میں self medication(خود دوا) کا رجحان بڑهتا جا رہا ہے . اس کی کیا وجہ هے ؟
جواب: پیارے پاکستان کے حالات اس کے ذمیدار ہیں . غربت اس کی ذمیدار ہے.
سوال: کچھ کیسز زندگی پر ااثرات مرتب کر جاتے ہیں، کیا آپکی زندگی میں ایسا کوئی کیس ہوا ہے ؟
جواب: ہاں ایسے کئی واقعیات ہیں، ایک دفعہ ایک آٹھ سال کی بچی جسکی آنتوں پھٹ جانے کی وجہ سے پیٹ میں فاضل مواد جمع ہو رہا تھا اور تمام ڈاکٹرز ہار مان چکے تھے پر میں پیچھے نہیں ہٹا اورآپرییشن کیا اور بہت پے چیچیدگیوں کا سامنا کیا مگر ہار نہیں مانی اور کیس حل کیا اور ماشالہ وہ بچی آج دو بچوں کی ماں ہے۔
سوال: کیا کبهی خود کار عمل کے بگڑے ہوے کیسسز کا سامنہ ہوا ؟
جواب: جی بہت ایسہے کیسسز آتے ہیں . تین دن سے ملیریا بخار کو عام بخار سمجھ کر خود علاج کرتی خاتون تین منٹ بھی صبر نہیں کر پا رہی تھیں کیوں کے خود کار عمل کی وجہ سے ملیریا بگڑ چکا ہےاور اب وہ زیادہ تکلیف کا شکار ہیں
سوال: آجکل کونسی بیماری زیادہ پائ جاتی ہے ؟
جواب : بلڈ پریشر کا مرض زیادہ عام ہے اور ہائ بلڈ پریشر اس میں زیادہ عام ہے یہاں تک کے میرے پاس ایک آٹھ سال کی بچی آئ جو کے ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سےفالج کا شکار تھیزیادہ تر ہائی بلڈ پریشر مردوں میں پایا جاتا ہے اور مڈل ایج خواتین میں لوؤ بلڈ پریشر عام ہے
سوال: ڈاکٹرز اکثر اپنے حقوق کے لئے ہڑتال پر چلے جاتے ہیں جسکا خمیازہ مریضوں کو بھگتنا پڑتا ہے، کیا آپکے مطابق یہ عمل درست ہے ؟۔
جواب: ہر انسان کی اولین خواھش ہوتی ہے کےاسکی زندگی میں آسائشیں ہوں جن کو کمانے کہ لئے ہی وہ دن رات محنت کرتا ہے اگر وہ حاصل نہ ہوں تو آواز بلند کرنا اسکا حق ہے مگر حق کی خاطر اپنے فرض کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے ۔
سوال: بلڈپریشر سے بچاہ کے لۓ کن چیزوں کا خیال کیا جاۓ ؟
جواب: چکنائ، کالسٹرول،فاسٹ فوڈ کا استعمال نہ کریں . پروٹین،وٹامن ، مچهلی کا استعمال اور روزانہ ورزش کریں
سوال : موسم سرما کی آمدکئی بیماریاں کی ساتھ آمد ہے، اس سے بچاؤ کے لئے آپ کیا تجویز دیں گے ؟
جواب: گرم کپڑے پہنیں کان اور سینہ خاص طور پر ڈھانک کے رکھیں، موسم سرما میں ڈینگی کے ہونے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں تو اس سے بھی بچاؤ کی تدبیر کریں۔
No comments:
Post a Comment