This is not Feature. Very poorly written. what was ur exact topic? u did not featurised it. feature is alwasy reporting based and its main purpose is entertainment. foto is also required. U should also write ur name in urdu at the top. U again sent main without subject. What was exactly ur topic????
Sidra Khalid
Roll#2k14-Mc-120 B.S-II
Sidra Khalid
Roll#2k14-Mc-120 B.S-II
جامشورو
جامشورو ضلع سندھ کا بڑا حصہ ہے۔ 2004 دسمبر میں ضلع جامشورو کو ضلع دادو سے علیحدہ کر دیا گیا۔ اور اب ضلع جامشورو بطور ایک شہر جیسا رتبہ رکھتا ہے۔ ضلع جامشورو تین تعلقاؤں پر مشتمل ہیں: سیہون، کوٹری اور منجھند۔ دریاۓ سندھ کے دائیں کنارے پر واقع ہے۔ ضلع جامشورو سندھ بھر میں تعلیم یافتہ شہر کی حیثیت رکھتا ہے۔ جامشورو میں پاکستان کی تین بڑی یونیورسٹیاں " سندھ یونیورسٹی، مہران یونیورسٹی، لیاقت میڈیکل یونیورسٹی واقع ہیں، جو ہر سال آئ-ٹی پروفیشنلسٹز، جرنلسٹز، آرٹسٹز، انجینئیرز، ڈاکٹرز پیدا کرتی ہے۔ تعلیمی حوالے سے ایک اہم رتبہ رکتھا ہے جامشورو، سندھ بھر میں۔ جامشورو میں ہاسٹل کی سہولت بھی موجود ہے جو دور دراز سے آۓ ہوۓ اسٹوڈنٹز اور ٹیچرز کو رہائش اور دیگر سہولیت مہیا کرتا ہے۔ ٹیچرز کی رہائش کے لیے کالونی کا انتظام بھی ہے ۔ جامشورو میں سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ موجود ہے جو صوبے بھر کی نصابی کتابیں شائع کرتا ہے۔
جامشورو میں پاور پلانٹ موجود ہے جو پاکستان کے لیے 850 میگاواٹ بجلی پیدا کرتا ہے۔ اور کئ شہروں کو فراہم کرتا ہے۔
جامشورو ایک اور مقام کی وجہ سے بھی مشہور ہے جو المنظر کہلاتا ہے۔ کوٹری بیراج پہ واقع المنظر ہوٹل حیدرآباد اور شہر سے باہر کی عوام بھر میں مقبول ہے۔ پلہ مچھلی کھانے دور دور سے لوگ آتے ہیں۔اور جب موسم میں نکھار آتا ہے تو لوگوں کا رش قابل دید ہوتا ہے۔ جامشورو کی ہوائیں ملک بھر میں مشہور ہیں۔ جو دماغی اعصاب کو فرحت بخشتی ہے۔ جامشورو ایک پر سکون جگہ ہے۔صاف ماحول ہیاں رہنے والوں کی صحت پر اچھا اثر ڈالتا ہے۔ جامشورو ہواوؤں کا شہر کہلاتا ہے۔
جامشورو پہاڑی سلسلے پر واقع ہے جسے مہرہ جبل کہتے ہیں۔ جامشورو کا علاقہ بنجر ہی سہی مگر دیکھنے والوں کو لبھاتا بہت ہے۔ بیشمار شاعروں نے جامشورو کے پہاڑوں پر شاعری کی۔ اکثر شاعروں کو سورج کا پہاڑوں کے پیچھے چھپنے کا انداز بھایا اور اسی ادا پہ شاعری کی۔
جامشورو الن فقیر اور اس کی خوبصورت آواز کے لیے بھی مشہور ہے۔ آج بھی جامشورو کی فضاؤں میں الن فقیر کی آواز گونجتی ہے ۔الن فقیر اور جامشورو ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں۔ جامشورو کا ذکر الن فقیر کے بغیر مکن ہی نہیں
جامشورو میں بطور ایک شہر ہر سہولیات موجود ہے۔ سودا سلف سے لے کر سبزی پھل تک، ال-ایم-سی سے لے کر میڈیکل اسٹور تک، بینک ہو یا یوٹیلٹی اسٹور، اعلی سے اعلی تعلیمی ادرہ جامشورو میں موجود ہے۔ضرورت کی بنیادی چیزیں جامشورو میسر کرتا ہے۔
جامشورو ایک ترقی یافتہ ٹاؤن تو کہلایا جاسکتا ہے پر ترقی یافتہ شہر نہیں۔ اس کے ارد گرد غیر ترقی یافتہ گاؤں موجود ہیں۔ بات اگر جامشورو کی ترقی کی جاۓ تو اسے کافی عرصہ لگ سکتا ہے کیونکہ جامشورو سے تو ہر کوئ استفادہ اٹھالیتا ہے مگر جامشورو کو کوئ فائدہ نہیں دیتا۔
No comments:
Post a Comment