Tuesday, 3 November 2015

New cloth market

 شہر یار رشید رول نمبر 147
It lacks stories. What is current condition?  much improvement is needed. Are u sure it was built in 1948? some board etc? there must be some evidence. 
 فیچر
کلاتھ مارکیٹ
  آئے بات کرتے ہیں حیدرآباد کی کلاتھ مارکیٹ کی جہاں ہر طرح کا کپڑا برائے فروخت ہے اور پورے پاکستان میں چوڑیاں بھی یہی سے ٹرانسپورٹ کی جاتی ہے۔ ہم کلاتھ مارکیٹ میں نئے کپڑے خریدنے جاتے ہیں مگر اب بہت کم لوگوں کو کلاتھ مارکیٹ میں دلچسپ باتوں کا پتہ ہے جیسے کہ یہ مارکیٹ کیسے وجود میں آئی ؟ 
آئے بات کرتے ہیں کلاتھ مارکیٹ کے وجود میں آنے کی ۔ کلاتھ مارکیٹ کاروباری تاجروں نے 1948 میں مہاجر آباد کاری کے لیے بنائی تھی ۔کلاتھ مارکیٹ بلدیہ کا پلاٹ ہے اس کا رقبہ 92270 اسکوئر فٹ ہے اسکی چار دیواری میں 700 دوکانیں ہیں ۔کلاتھ مارکیٹ کی تعمیر دو لوگوں نے کی جن کے نام یہ ہیں ۔ ©" محمو د الہی" اور " حاجی خیر محمد" ان دونوں کو بلدیہ نے یہ پلاٹ 30 سال کی لیس پر دیا اور ان دونوں کی کمپنی کا نام RCC کمپنی تھا چند سال بعد لیس کو ختم کر دیا گیا اور پھر بلدیہ دکانداروں سے کرایہ لیتی رہی . RCC کمپنی نے بلدیہ پر کیس کر دیا اور یہ کیس RCC کمپنی جیت گئی اور پھر 1998 میں بلدیہ نے RCC کمپنی کو 30 سال کے لیے لیس دوبارہ دی اس کے بعد RCC کمپنی نے دکانداروں پر نئے قانون لاگو کرنے لگی جس پر 2010 میں عزیم وشان ڈویلپر کمپنی نے RCC پر ایک سول شوٹ داخل کیا اور 2011 میں RCC کمپنی اور ڈویلپر کمپنی کا راضی نامہ ہو گیا جس پرکورٹ نے ڈگری کر دی اور پھر تمام دوکانیں ڈگری کے ذریعہ ڈویلپر کمپنی نے سب لیس کر دی جس کی وجہ سے اب دوکانداروں کو 2028 تک کرایہ نہیں دینا ہو گا۔
 ٭موجودہ حالات: 
  تاجروں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کے موجودہ حالات بہت بہتر ہیں کاروبار بہت اچھے سے چل رہے ہیں۔
 ٭شاپ کیپروں کے تعصورات:
  شاپ کیپرز بھی بہت خوش ہیں اپنے کام کو لیکر روزانہ کی اچھی کمائی ہونے کی وجہ سے شاپ کیپرز کا دل بھی کام میں لگا رہتا ہے بس شکایت صرف ایک ہے کہ کلاتھ مارکیٹ کا روڈ بہت خراب ہے جس کی وجہ سے ٹریفک بہت زیادہ رہتا ہے اور شاپ کیپرز کو آنے جانے میں دشواری ہوتی ہے۔
 ٭ماہرین کے نظریات :
  ماہرین کاکہنا ہے کے ویسے تو کلاتھ مارکیٹ میں ہر چیز کی سہولت موجود ہے مگر ان کا کہنا ہے کہ ہمیں ایک پارکنگ پلازہ بنا کردیا جائے پارکنگ نہ ہونے کی صورت میں خریداروں کو بھی دشواری کا سامنہ کرنا پڑھتا ہے۔

This practical work was carried under supervision of Sir Sohail Sangi     

No comments:

Post a Comment